Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4090 ڈالر ہو گئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے ہو گئی اسی طرح 2572 روپے کمی سے 10گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہو گئے۔

عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4090 ڈالر ہو گئی جبکہ 121روپے کمی سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 6086 روپے پر آ گئی۔

متعلقہ خبریں