لاس اینجلس پبلک لائبریری نے اپنی صد سالہ تقریبات کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی پاپ اپ کتاب نمائش کے لیے پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ پاپ اپ بک سے مراد ایک ایسی کتاب ہے جس میں کاغذ سے بنے سہ جہتی، حرکت کرنے والے یا انٹرایکٹو ڈیزائن موجود ہوتے ہیں۔ جب کتاب کا صفحہ کھولا جاتا ہے تو یہ ڈیزائن ابھر کر سامنے آتے ہیں یا اپنی شکل تبدیل کرتے ہیں۔
یہ کتاب رچرڈ جے ریورڈن سینٹرل لائبریری میں رکھی گئی ہے اس کے مصنف فنکار ڈینیئل گونزالیز ہیں جبکہ کاغذی ڈیزائن کی تیاری میتھیو رائن ہارٹ اور این مارشل نے کی اور اس کی مکمل تیاری گڈنائٹ اینڈ کمپنی نے انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب کی رونمائی، انوکھے ریکارڈز نے سب کو حیران کردیا
کتاب کا نام لوسیروس وے پینومبراس ہے، جس کا مطلب ہے ’’ستاروں کی روشنی اور سائے‘‘ ہیں کھولنے پر اس کتاب کا سائز تقریباً 15.41 فٹ × 20.01 فٹ ہو جاتا ہے جبکہ اس کے پاپ اَپ ڈیزائن 11 فٹ تک بلند ہوتے ہیں۔
اس کتاب کے صفحات حیرت انگیز طور پر اتنے بڑے ہیں کہ انہیں پلٹنے کے لیے بھی 10 افراد کی ٹیم چاہیے جن میں سے بعض کو بڑے بڑے ڈنڈوں کی مدد بھی لینا پڑتی ہے۔




















