Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیویارک میں 3 منزلہ عمارت گر گئی؛ 2 افراد ہلاک، 17 زخمی

حادثے کے وقت عمارت کے قریب زیرِ تعمیر مقام پر کھدائی کا کام جاری تھا

امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت اچانک گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت گرنے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت کے قریب زیرِ تعمیر مقام پر کھدائی کا کام جاری تھا۔

نیویارک پولیس نے شہریوں کو بیڈفورڈ ایونیو اور فلیٹ بش ایونیو کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں