Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معدنی شعبےمیں عالمی سرمایہ کاروں کااعتمادقابل تحسین ہے، اسحاق ڈار

معدنی صلاحیتوں کو متعارف کرانے میں وزارت خارجہ و سفارتی مشنز نے اہم کردار ادا کیا، نائب وایراعظم

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معدنی شعبے میں دیرپاشراکت داری کے عزم پر عالمی سرمایہ کاروں کااعتمادقابل تحسین ہے۔

 پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے پاکستان کی قیادت کے خیالات میں ہم آہنگی و یکجہتی قابل تحسین ہے جسے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معدنی شعبے میں دیرپاشراکت داری کےعزم پرعالمی سرمایہ کاروں کااعتمادقابل تحسین ہے معدنی صلاحیتوں کو متعارف کرانے میں وزارت خارجہ و سفارتی مشنز نے اہم کردار ادا کیا ہے  پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

خارجہ اسحاق ڈار نے مزید  کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم2026کاانعقادمعدنی شعبےکی ترقی کے لیے خوش آئندہے فورم کا کامیاب انعقاد بیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی کا عکاس ہے مباحثے میں تمام رہنماؤں نے اپنے خیالات میں اتحاد اور واضح مؤقف کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں