قدرتی حسن سے مالا مال پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومت میں شمار ہونے والا اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026، 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا، جہاں حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور بین الاقوامی شراکت داروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں عالمی شراکت داری کے امکانات بھی اجاگر کیے جائیں گے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا مقصد معدنی وسائل کو معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔















