Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ریلیوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا، ہزاروں شہری پھنس گئے

بدترین ٹریفک جام میں ایمبولینسز اور ریسکیو سروسز کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں

کراچی میں قوم پرست جماعتوں کی ریلیوں کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ملینیم مال سے نیپا چورنگی تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ ہزاروں شہری گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملینیم کے قریب ایک ریلی رکی ہوئی ہے، جس کا اگلا حصہ ڈالمیا روڈ پر اسٹیڈیم روڈ کی جانب موجود ہے، جبکہ دوسری ریلی جوہر موڑ تک پہنچ چکی ہے۔ ریلیوں کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

بدترین ٹریفک جام میں ایمبولینسز اور ریسکیو سروسز کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں، جس سے ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک میں طویل انتظار سے پریشان شہریوں نے اپنی گاڑیاں موڑ کر مخالف سمت میں سفر شروع کردیا، جبکہ رنگ روڈ اور اندرونی گلیوں سے نکلنے کی کوششوں نے صورتحال مزید خراب کردی۔

شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی غیر معمولی بھیڑ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں