Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمندری لہروں سے بنا انسانی چہرہ یا پھر کچھ اور؟ وجہ انتہائی دلچسپ

تصویر میں موجود سمندری لہروں سے بنے اس انسانی چہرے نے اکثر لوگوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں نارتھ ٹائنسائیڈ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ ایان سپروٹ نامی نوجوان فوٹوگرافر نے سمندری لہر کے ایک لائٹ ہاؤس سے ٹکرانے کے منظر کو عکس بند کیا تو نتیجتاً حیران رہ گیا۔

ایان سپروٹ نامی نوجوان نے تصویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’ کیا یہ پانی کی دیوی ایمفیٹریٹ ہو سکتی ہے، یا ہماری پیاری آنجہانی ملکہ الزبتھ؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ian Sproat (@mje_photography_ne)

انہوں نے لکھا کہ ’ اس تصویر نے میری زندگی بدل دی، میں اب ایک مختلف شخص ہوں ‘۔

 ایان سپروٹ نامی نوجوان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ دو سال قبل فوٹو گرافی شروع کی تھی تاکہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے ‘۔

ایان سپروٹ نے کہا کہ ’ ان کا شوق لہروں اور سمندر کے منظر سے بنی قابل شناخت شکلوں کو پکڑنا تھا، اور جب انہیں اپنی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے پروفائل میں چہرہ نظر آیا تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا ‘۔

متعلقہ خبریں