Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگ کوبرا کی خوفناک ویڈیو نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا

کنگ کوبرا کی خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں رینگنے والا کنگ کوبرا ایک ڈھلان کے اوپر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زہریلا سانپ کنگ کوبرا کا سر زمین سے کئی فٹ اوپر ہے جبکہ جسم کا باقی حصہ زمین پر ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھی اور مگرمچھ کے درمیان لڑائی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ کنگ کوبرا کا سامنا جب کسی دشمن سے ہوتا ہے تو وہ اپنے جسم کا ایک تہائی حصہ زمین سے اٹھا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے جبکہ صارفین اس پر مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں

Exit mobile version