Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوان کو ریل بنانے کے لیے گاڑی کو ریلوے پلیٹ فارم پر لے جانا مہنگا پڑ گیا

ایک نوجوان کو ریل بنانے کے لیے گاڑی کو ریلوے پلیٹ فارم پر لے جانا مہنگا پڑ گیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو ریلوے پلیٹ فارم کے اندر گاڑی لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ڈرائیور  انسٹا گرام کے لیے ریلز بنانا چاہتا تھا جس کے لئے وہ اپنی گاڑی ریلوے پلیٹ فارم کے اندر لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چلتی گاڑی سے پیسے لٹانے والا یوٹیوبر گرفتار

پلیٹ فارم پر موجود ایک شہری نے اس کار ڈرائیور کے خلاف ریلوے ایکٹ 159 اور 147 کے تحت مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چلتی گاڑی سے پیسے لٹانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ خبریں

Exit mobile version