Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل میپس نے طالب علم کو مشکل میں ڈال دیا

گوگل میپس نے طالب علم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ایک طالب علم نے امتحانی مرکز پہنچنے کے لیے گوگل میپس کا استعمال کیا جو اسے مہنگا پڑگیا۔

انٹرمیڈیٹ کا طالب علم امتحان میں شرکت کے لیے گھر سے روانہ ہوا لیکن وہ امتحانی مرکز سے ناواقف تھا، اس نے مرکز کا نام گوگل میپس پر لکھا اور اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا شروع کردیا۔

آدھے گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد جب وہ گوگل کی بتائی ہوئی لوکیشن پر پہنچا تو وہ اُس کا امتحانی مرکز نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانی سینٹر پہنچنے کے لئے طالبات کا انوکھا اقدام، ویڈیو وائرل

وہ وہاں لوگوں سے معلوم کرنے کے بعد جب امتحانی مرکز پہنچا تو امتحان میں شرکت کا وقت ختم ہو چکا تھا جس کی وجہ سے وہ امتحان دینے سے محروم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانات کے دنوں میں بچوں کو ذہنی دباؤ سے کیسے نکالیں؟

متعلقہ خبریں

Exit mobile version