ویسے تو پاکستان کا یوم آزادی 14اگست اور بھارت کا یوم آزادی 15 اگست کو ہوتا ہے لیکن ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک ساتھ جشن آزادی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یوم آزادی کے موقع پر انگلینڈ میں پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کو متحد ہوتے دکھایا گیا ہے۔
یہ اس وقت ہوا جب برطانیہ کی پہلی بالی ووڈ بسکر ‘وش’ نے ایک خاص پرفارمنس دی اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وش کے سریلی آواز نے بھیڑ کی توجہ حاصل کی لیکن اس بار یہ وش کی گانا نہیں تھا بلکہ پاکستانیون اور بھارتیوں کا ملاپ ثابت ہوا تھا۔
وش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں فلم بارڈر کا گیت ’سندسے آتے ہیں‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے گرد ایک بہت بڑا ہجوم ہے۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں لوگوں کو ہندوستان اور پاکستان دونوں کے پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ساتھ گاتے اور دھنوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے جس پر ایک انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ یوم آزادی مناتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایک اور شخص نے کہا، “یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
