Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چھوٹی بچی کے بنائے گئے لیپ ٹاپ پر صارفین کا ردعمل

انٹرنیٹ پر طوفان برپا کرنے والی ایک پوسٹ میں ایک چھوٹی لڑکی کے بارے میں بات کی گئی ہے جو چند گھنٹوں میں اپنا لیپ ٹاپ تیار کرلیتی ہے۔

ایک خاتون نے اس واقعہ کو ایک (​​ٹوئٹر) پر شیئر کیا تاکہ لوگوں کو اپنی بھانجی کے کارنامے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

 

اس پوسٹ میں موجود تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چھوٹی بچی نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے ایک ایسا لیپ ٹاپ بنایا جواصل  سے ملتا جلتا تھا لیکن اس جیسا کام نہیں کر سکتا تھا۔

نیہا کے نام سے شناخت کی گئی صارف نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، میری بھانجی نے میرا لیپ ٹاپ مانگا اور میں نے اسے منع کردیا تو اس نے ٣ گھنٹے کی محنت سے اپنا لیپ ٹاپ بنالیا۔

سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کئے جانے کے بعد سے اسے بہت بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ردعمل بھی دیا گیا ہے۔

 

 

 

ایک صارف نے بچی کو لیپ ٹاپ نہ دینے اور اپنی ضروت کو پورا کرنے کے لیے اس کی کوششوں کی تعریف کی اور کچھ صارفین نے اس بچی کو آرٹسٹ قرار دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version