Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے کا یہ نقصان جان لیں!

آج ہم آپکو زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے کا نقصان بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ عادت آپکو رات کو کئی بار ٹوائلٹ کے چکر لگانے پر مجبور کر سکتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد دن بھر میں 5 گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی وی کے سامنے یا مختلف ڈیوائسز پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں، انہیں رات میں کئی بار پیشاب کرنے کے لیے ٹوائلٹ جانا پڑتا ہے جبکہ اس عارضے کو nocturia کہا جاتا ہے۔

محققین اس تحقیق میں 20 سال یا اس سے زائد عمر کے 13 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

تحقیق میں شامل ایک تہائی کے قریب افراد نے nocturia سے متاثر ہونے کی شکایت کی تھی جس کے باعث انہیں رات کو 2 یا اس سے زائد بار ٹوائلٹ کا چکر لگانا پڑتا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 5 گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی وی یا کسی اسکرین کے سامنے گزارنے والے افراد میں nocturia سے متاثر ہونے کا خطرہ 48 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق موجودہ عہد میں لوگ زیادہ وقت اسکرینوں کے سامنے گزارنے کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس عادت سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دن کا زیادہ وقت ٹی وی یا ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارنے سے nocturia سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات میں ایک بار پیشاب کرنے کے لیے اٹھنا فکرمندی کی بات نہیں مگر ایسا کئی بار ہو تو نیند متاثر ہوتی ہے جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Exit mobile version