Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال سے لوگوں کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

2006 سے 2021 کے دوران ایک تحقیق کی گئی جس میں168 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 لاکھ افراد کے ڈیٹا جمع کیا گیا۔

اس تحقیق میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر وقت گزارنے سے شخصیت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے دوران ہزاروں شماریاتی ماڈلز کو استعمال کیا گیا تاکہ وہ انٹرنیٹ کے استعمال سے کسی فرد کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں جیسے تعلیم، صحت، پیاروں سے تعلقات اور دیگر پر مرتب اثرات کو جان سکیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے افراد میں زندگی کے حوالے سے اطمینان دیگر کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب انٹرنیٹ کی رسائی سے شخصیت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال عالمی سطح پر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے مگر اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر ہم نوجوانوں کے لیے آن لائن دنیا کو محفوظ بنائیں تو پھر اس حوالے سے بحث ختم ہو جائے گی کہ بچوں کو آن لائن سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version