کیا آپ جانتے ہیں کہ ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں رکھے جاتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
ریلوے ٹریک پر پتھروں کی موجودگی کے پیچھے ایک سائنسی وجہ چھپی ہوئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ریلوے ٹریک اسٹیل اور لکڑی کے تختوں کی مدد سے تعمیر کیا جاتا تھا مگر اب لکڑی کے تختوں کے بجائے سیمنٹ کے بلاکس استعمال کیے جاتے ہیں۔
پتھر پٹریوں کے درمیان بچھائے جاتے ہیں تاکہ وہ لکڑی کے تختوں یا سیمنٹ کے بلاکس کو مضبوطی سے اپنی جگہ پر رکھیں اور ریلوے ٹریک کو مضبوطی فراہم کریں۔
سورج کی روشنی کی وجہ سے پٹریوں کی توسیع ہوتی ہے اور سردیوں میں سکڑ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرین کا سارا وزن لکڑی یا سیمنٹ کے بلاکس پر گرتا ہے لیکن پٹریوں کے درمیان بچھے ہوئے پتھروں کی وجہ سے سارا وزن ان پتھروں پر چلا جاتا ہے۔
اس کی وجہ سے ٹرین کے آتے ہی پیدا ہونے والی وائبریشن ختم ہو جاتی ہے اور پٹریوں پر بوجھ بھی متوازن ہو جاتا ہے۔
ریلوے کی پٹریوں کے درمیان پتھر بچھانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب کوئی بھاری ٹرین پٹری سے گزرتی ہے، تو اس کا وزن متوازن رہتا ہے اور زمین کو نقصان نہیں پہنچتا۔
یہی نہیں ان پتھروں کو بچھانے سے بارش کا پانی پٹریوں کے درمیان آسانی سے بہہ جاتا ہے اور پٹریوں کے درمیان کیچڑ نہیں بن پاتی۔
اگر یہ پتھر موجود نہ ہوں تو ٹریک پر گھاس، پودے اور درخت لگ سکتے ہیں جس سے ٹرین کو سفر کے دوران مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے، یہ پتھر کسی قسم کے سبزے کو اگنے نہیں دیتے۔
