بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے اپنے امتحانی فارم میں سنی لیون کو والدہ اور عمران ہاشمی کو اپنا والد قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کندن نامی طالبعلم کا یہ فارم 2017-2020 کا تھا جس نے ان سالوں میں اپنا گریجوئیشن مکمل کیا، اس تصویر میں دیکھا گیا کہ فارم پر بنیادی معلومات درج تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میں طالبعلم کے والدین کے نام لکھنا تھے جس میں کندن نے والدہ کی نام کی جگہ پر اداکارہ و رقاصہ سنی لیون کا نام درج کیا جبکہ والد کے نام کے خانے میں رومانوی اداکار عمران ہاشمی کا نام لکھ دیا۔
سوشل میڈیا پر جب اس فارم کی تصویر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور کندن نامی طالبعلم کو لیجنڈ قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی حرکت صرف بھارت میں ہی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس تصویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی یہ پتا چل سکا کہ آیا اس فارم کو قبول کیا گیا تھا یا اسے کینسل کردیا گیا تھا۔
