
فلم ’جیلر‘ نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی
بالی وڈ اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے امریکا میں ریکارڈ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل اداکار رجنی کانت کی فلم جیلر ریلیز کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ امریکا میں فلم جیلر ابتدائی دو دنوں میں 20 لاکھ ڈالرز کی کمائی کرچکی، اس نے پہلے ہی دن 9 لاکھ 20 ہزار ڈالر سمیٹے۔







