
وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم
وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم کردی۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اسکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ فارم ب کے عمل نے غیر متناسب طور پر غریب آبادیوں کو







