
پشاور: نامعلوم افراد رکشہ میں سوار خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار
پشاور میں ابدرہ روڈ پر نامعلوم ملزمان رکشے پر سوار خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، تیزاب گردی سے 2 خواتین معمولی زخمی ہوگئیں۔ پشاور پولیس کے مطابق ابدرہ روڈ پر نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور ایک رکشے میں سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، تیزاب گردی کے باعث 2 خواتین 2 بچوں سمیت معمولی زخمی ہوئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔







