
عوام کیلئے ایک اور بری خبر، حکومت نے بجلی مزید 3 روپے 32 پیسے مہنگی کردی
مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی، نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،







