کراچی ایئرپورٹ خود کش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا، وزیر داخلہ سندھ
سندھ کے وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ خود کش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ سندھ کے وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں 2 چینی، پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، ایئرپورٹ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کا
