
نیو یارک؛ گلی کا نام علامہ اقبال کے نام پر رکھ دیا گیا
نیو یارک سٹی کے پانچ بورو میں سے سب سے بڑی کوئنز کی ایک اسٹریٹ کا نام پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ایک ہیرو اور بصیرت رکھنے والی شخصیت ہیں جو ادب، فلسفے اور تخلیق کو متاثر کرنے میں ان کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔ حالیہ پیش رفت پاکستان کے یوم آزادی سے قبل سامنے آئی ہے۔







