
سانحہ نو مئی؛ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 25 نومبرتک ملتوی کردی۔ انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، شیخ رشید، سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے







