
پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں، نو مئی دہرانے نہیں دیں گے، شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پورے ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہی ہے پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں لیکن نومئی دہرانے نہیں دیں گے۔ سندھ کے سینئروزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں کےغیرقانونی اڈوں کو ہٹا دیا گیا ہے، ریڈلائن اوریلولائن پرتیزی سے کام جاری ہے، اورنج لائن بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوچکا







