
تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث نقصان اٹھانے والے ٹاپ دس ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ کوپ 27 میں کیےگئے فنڈنگ کے وعدوں پرعملدرآمد کیاجائے۔ باکو میں کوپ 29 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے انعقادپرمیزبان صدرکومبارکباد پیش کرتا ہوں، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات نہ اٹھائے تونقصان ہوگا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے







