
وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرمعیاری پٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیرمعیاری پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں ماہرین ماحولیات اور ماہرین صحت سے تفصیلی مشاورت، سموگ کی موجود صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ







