
پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ، مریم نواز کیخلاف درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی
سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت آج بھی نہ ہو سکی۔ ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ مریم نواز کا پولیس







