ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک
جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 27 سالہ ’’بریجیٹ گارسیا ‘‘جو کہ ساحلی شہر ’’سان ونسنٹ ‘‘ کی میئر تھیں، انہیں صبح کے وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون میئر اپنے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جائیرو لور کے ساتھ کرائے کی کار میں سوار
