میزائل حملے ایران کی صلاحیتوں کی صرف ایک جھلک تھی، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے منگل کی شب اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( سابقہ ٹوئیٹر) پر ایک پیغام میں میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے لیے امن
