پاکستان کیلئے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی کمیشننگ
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تقریب کا انعقاد رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا (Constanta Port) میں ہوا، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
