
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ایاز صادق نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کا اعادہ کیا جو باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ہے۔ ایاز صادق نے







