سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت کے خلاف سازش ناکام بنا دی،شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے
