آئی ایم ایف اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف وفد کو گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بریفنگ دینی تھی جبکہ حکومت کی جانب سے گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے مختلف آپشنز بھی پیش کیے جانے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی نئی تاریخ اور وقت کا تاحال تعین نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ چوتھے جائزے کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پانچویں قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔
