Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 86 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 465 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 465 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version