Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد پھر اضافہ

ڈالرکی قیمت میں ایک روز معمولی کمی کے بعد  پھر اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ  ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 98 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 275.30 سے بڑھ  کر 276.28 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد کمی آئی ہے۔

Exit mobile version