Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا دباؤ، برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت ختم

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت، 80 ارب کی ٹیکس چوری پر آئی ایم ایف کو تشویش

نوٹیفکیشن کے مطابق زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت آج  یکم مارچ سے ختم ہو گئی۔

رعایتی سہولت کے تحت برآمدی شعبے کو فی یونٹ بجلی 19 روپے 99 پیسے  کے فکس ریٹ پر دی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ مان لیا

سستی بجلی کی یہ سہولت ٹیکسٹائل، کارپٹس، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔ اس سہولت کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ نے اکتوبر 2022 میں کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی گئی یہ رعایتی  سہولت 30 جون 2023 تک دی گئی تھی۔

Exit mobile version