Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کا اضافہ ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287.29 سے بڑھ کر 287.85 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.19 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

Exit mobile version