Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ اسحاق ڈار کا اہم اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق آج تک کوئی بیان نہیں دیا، من گھڑت خبر پرغیرضروری ردعمل آئے، منع کرنے کے باوجود وہ خبر چلائی گئی، کوئی بھی ذمےداری مانگ کرنہیں لینی چاہیے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ بطورنگراں وزیراعظم قیادت جو فیصلہ کرے قبول ہو گا، نگراں وزیراعظم سے متعلق بحث قبل ازوقت ہے، بعض حلقوں کی طرف سے ردعمل پر حیران ہوں، نگراں وزیراعظم کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی قیادت کرے گی، نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت ابھی شروع نہیں ہوئی۔

 وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کوآئندہ 9ماہ مشکلات کا سامنا ہو گا، گورننس کو 3، 4ماہ کیلئے منجمد نہیں کیا جا سکتا، نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیے بغیر ملک نہیں چلایا جا سکتا، 2 اسمبلیوں کی تحلیل سے 16ارب روپے کا اضافی خرچہ پڑ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں فنانشل ایمرجنسی کی گنجائش تھی، حکومت کو توسیع مل جاتی، وزیراعظم نے پوری کوشش کی اس طرف نہ کیا جائے، الیکشن مؤخر ہونے کا کوئی امکان نظرنہیں آتا، نگراں حکومت کیلئے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہیں۔

  اسحاق ڈار نے کہا کہ اتحادی جماعتیں کہتی ہیں 60 روز کافی نہیں ہیں، صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،9مئی کےبعد صورتحال تبدیل ہوگئی، اداروں کوتہس نہس کرنے اور ڈکٹیٹر بننے کا سوچا گیا، پی ٹی آئی کےسنجیدہ لوگوں نے9مئی کے بعد پارٹی کو چھوڑا، یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ سےبچ نہیں سکتا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کبھی بھی آئی ایم ایف کے بلیک میل کرنے کا لفظ استعمال نہیں کیا، بار بار کہا آئی ایم ایف یا اس کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، دنیا حیران ہے پاکستان کس طرح ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کےدورمیں روپے کی قدر گرنا شروع ہوئی، 20 ارب ڈالر کے قرضے پچھلی حکومت کے دور میں بڑھے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اصل قیمت 244 روپے ہے، ڈالر کی قیمت 244 پر واپس آ جانی چاہیے، بطور پاکستانی روپے کی بے قدری پر ناخوش ہوں، بطور وزیر خزانہ وسیع تر مفاد میں کچھ نہیں کہوں گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف دھوم دھڑکے سے واپس آ کر انتخابات میں حصہ لیں گے، نواز شریف چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، شہبازشریف کو مرکز میں نوازشریف کی ٹیم کا حصہ بننے کا مشورہ دوں گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ یا مریم کا کہنا قبل از وقت ہے، 5 سال بدترین انتقام کا نشانہ بننے پر کوئی غصہ نہیں، اللہ نے مجھے واپس پرانے منصب پر فائز کیا ہے، معاشی تباہی کے ذمہ دار پروجیکٹ پی ٹی آئی اور اس کو لانے والے دونوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے 5 سالہ نااہلی کا فیصلہ کر لیا، نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی کے 5 سال پورے ہو چکے، نواز شریف دھوم دھڑکے سے واپس آکرانتخابات میں حصہ لیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نوازشریف کی قیادت میں 24ویں بڑی معیشت بنا، ملک کو نوازشریف کی لیڈرشپ کی ضرورت ہے، نوازشریف چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، شہبازشریف مرکز میں نوازشریف کی ٹیم کا حصہ رہیں تو بہتر ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version