مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پراضافی بوجھ کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔
نیپرا اتھارٹی ڈسکوزکی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگ لیا، حیسکو اور آئیسکو نے 9,9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔
لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی۔ پیسکو نے 9 ارب ،کیسکونے 7 ارب، سیپکونے 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
