Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم نے بڑی خوشخبری سنادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیر مملکت پیٹرولیم وزیر نے میری بہت سپورٹ کی، 14ماہ میں سسٹم میں16 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ شامل کی جب کہ 13کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید 6 ماہ میں شامل ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہوئی ہر ماہ لیں  یا نہ لیں، ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگوکو ترک کر سکتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں گے، ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک لاگت سےریفائنری لگے گی  جب کہ روسی تیل سے ابھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پرپاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں، پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کرلیا تھا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ  پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں، ہم  ایران پاکستان منصوبے کا حل چاہتے ہیں، اس منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں، پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version