سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پر حکومتی امور سے متعلق معلومات شیئر کرنے یا زیرِ بحث لانے پر پابندی لگادی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والا متعلقہ اہلکار انتظامی سیکرٹری، متعلقہ محکمے کے سربراہ یا کمیشن سے پیشگی منظوری لے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کے سرونٹ رولز 1987 کے رول 34 اے کے تحت کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
