Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول و ڈیزل ڈلوانے والوں کو ایک اور جھٹکا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرول پمپس پر مقررہ نرخ سے زائد وصولی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیے جانے کے بعد پیٹرول کے مقررکردہ نرخ 305.36 روپے ہیں جب کہ پیٹرول پمپس پر 306.15 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

  پیٹرول پمپ کا عملہ اصل قیمت سے 79 پیسے زائد وصول کررہا ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 311.84 روپے فی لیٹر ہوئی ہے جب کہ پیٹرول پمپس پر 312.63 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، اس طرح ڈیزل پر بھی 79 پیسے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے پیٹرول پمپس منیجرز کا کہنا ہے کہ اضافی پیسے ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version