Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں اضافہ

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تین ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 1 اعشاریہ 25 فیصد سے بڑھا کر 8اعشاریہ 25 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی روپیہ کی شرح منافع 6 سے بڑھا کر 21 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ 6 ماہ کیلئے ڈالر کیلئے شرح منافع 1 اعشاریہ 30 فیصد سے بڑھا کر 8 اعشاریہ 50 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپیہ سیونگ سرٹیفکیٹ 6 ماہ کا منافع 6 سے 21 اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا اور 12 ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 1 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھا کر9 فیصد کردی گئی۔

علاوہ ازیں 12 ماہ کے پاکستانی روپیہ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6 فیصد سے بڑھا کر 21 اعشاریہ 50 فیصد کردی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version