گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گراں فروشوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پر سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔
اجناس، دودھ، گوشت مرغی اور سبزیاں من مانی قیمت پرفروخت کی جا رہی ہیں۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور اجناس کا غیرقانونی اسٹاک برآمد کیے جانے کے باوجود کراچی میں آٹا دال چینی مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔
چکی آٹا 170، فائن آٹا 160، چینی 170، چنے کی دال 240، سفید چنا 400، کوکنگ آئل 530، گھی 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
مرغی کا گوشت 540 سے 580 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گائے کا گوشت 800 روپے کلو بچھیا کا گوشت 1200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
