Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا شاندار اعلان

غیرملکی سرمایہ کاروں کو تجارتی مقاصد کے لیے ویزا پراسس میں بڑی سہولت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سو تین ممالک کے لیے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

 ایس آئی ایف سی کی سفارش پر چھ ماہ کے لیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔ پاکستانی مشن پانچ سال کے لیے بزنس ویزاہ چوبیس گھنٹے میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

 ایک سال کے لیے شارٹ ٹرم انویسٹرویزا بھی چوبیس گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا بھی چوبیس گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا۔

پانچ سال کے لیے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ دس دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

دوسال کے لیے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت کی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version