Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ مہنگائی کی نئی لہر کے اثرات سامنے آگئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر کے اثرات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی تازہ لہر ہفتہ وار شرح میں 0 اعشاریہ 93 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 38 اعشاریہ 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ 17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کا پارہ 41 فیصد ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ 30 ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ84 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 11 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے 2 پیسے تک کا اضافہ ہوا جس کے باعث ایک ہفتے میں ایل پی کی کا گھریلو سلینڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے، پیاز فی کلو 2 روپے 41 پیسے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دال مسور، مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کی کمی ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کی کمی جبکہ آلو گندم کا آٹا گڑ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Exit mobile version