Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے بڑا اعلان کردیا

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ خوشحال معیشت کے لیے ریاستی ملکیتی اداروں کے انتظامات بہتر بنانا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ سے پاکستان بزنس کونسل کے ممبران نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ارکان پی بی سی نے اسمگلنگ کی روک تھام، ڈالرریٹ اور آئی ایم ایف سے تعاون کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ خوشحال معیشت کے لیے ریاستی ملکیتی اداروں کے انتظامات بہتر بنانا ہوں گے، مضبوط معیشت کے لیے شعبہ توانائی کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

 نگران وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version