اسلام آباد: عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال عوام کو مہنگائی میں بڑا ریلیف نہیں مل سکتا۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجٹ خسارہ رواں مالی اور آئندہ مالی بلند سطح پر رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.5 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 29.2 فیصد رہی، توقع ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی بڑھنے کی شرح 17 فیصد پر آجائے۔
ناجے بن حسین نے کہا کہ توانائی کے نقصانات میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی توانائی کی اصلاحات کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
انکا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان توانائی کے نقصانات کم کرنے میں کوشاں ہے، قلیل مدت میں پاکستان کی توانائی کی پیداواری لاگت یکایک کم نہیں کرسکتا۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ توانائی کی ریکوریز بہتر کرنے سے نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، پاکستان میں انرجی مکس سے پیداواری لاگت میں کچھ کمی ہوئی ہے۔
ناجے بن حسین نے مزید کہا کہ توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے انرجی مکس بہتر بنانے کے لیے طویل المدت اقدامات کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
