Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کی شرائط؛ فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انڈسٹری پروڈکشن کے ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے گیس مہنگی کرنی کیلئے وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت وپیداوار حکام نے ورکنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمتیں 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے فی ایم ایم بی ٹو کی جائے گی، فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 278 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو روپے اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈ اسٹاک کیلئے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1580 روپے میں ملے گی، فیڈاسٹاک کیلئے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 556 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

انڈسٹری پروڈکشن کے ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے گیس مہنگی کرنی کیلئے وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت وپیداوار حکام نے ورکنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے پہلے کیا جائے گا۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر

25 ستمبر 2023 کو نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کام جاری ہے، گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، گیس شعبے کا گردشی قرض 28 سے 29 سو ارب روپے ہے۔ گیس کے شعبے میں بہتری کیلئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، قیمتوں میں اضافے کیلئے 60 فیصد صارفین کو پروٹیکٹ رکھا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اضافے سے متعلق کوشش ہے غریب صارفین پر 5 سو سے زائد کا بوجھ نہ پڑے، امیر طبقے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ ہوگا۔

گیس کی لوڈ شیڈنگ

4 اکتوبر 2023 کو نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے بتایا تھا کہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی، اس سال بھی آٹھ گھنٹے گیس مہیا کی جائے گی، ہم کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ ایل این جی منگوائی جائے گی، ملک میں گیس کی طلب زیادہ اور رسد کم ہے، ملک میں گیس کی طلب زیادہ اور رسد کم ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بجلی کی چوہدری 579 ارب روپے ہے، ابھی شروعات ہے کچھ دنوں میں مزید بہتری آئے گی، بجلی کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ابھی تک 16 ارب روپے ریکور کئے ہیں، ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹر تبدیل کر ہے ہیں، ڈسکوز کو طویل المدتی کنسیشن پر نجی سیکٹر کے حوالے کریں گے، دسمبر تک ایل این جی کے دو کارگو ز فائنل کر دیئے ہیں، صنعت کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ کم ہوگی، چوری روکنے کے لئے ہمیں قانون سازی کی ضرورت پڑے گی، کچھ علاقوں میں ریکوری کرنا مشکل ہے۔

تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیاں تیز

نگران حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

5 اکتوبر 2023 کو نگرن وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کر کے مستقبل میں تیل اور گیس کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، خاص طور پر اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم شیل (سلیٹی) گیس اور ٹائیٹ گیس کے حوالے سے پالیسی تیارکر رہے ہیں، ہم پہلے ہی آن شور اور آف شور تلاش کے لیے دسمبر میں بولیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال اے ڈی آئی پی ای سی میں پاکستان کی موثر موجودگی ہے جس میں ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 10 کمپنیاں شامل ہیں، یقیناً یہ ایک امید افزا آغاز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version