Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے اہم خبر

حکومت نے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو نوسربازوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نوسربازی کے انسداد کے لیے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوسرباز شہریوں کے اکاؤنٹس سے دھوکے سے رقم نکالنے میں ملوث ہیں، نوسرباز جعلی سرکاری لینڈ لائن نمبرز کے ذریعے متحرک ہیں، نوسربازخود کو بینک ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے او ٹی پی اور دیگر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

مراسلے میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کی حساس معلومات شیئر نہ کرنے اور لاٹری اسکیموں، انعامی اسکیموں کے جعلی میسجز سے ہوشیار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے انٹرنیٹ بینکنگ ایپلی کیشنز، واٹس ایپ اور ای میل اکاؤنٹس کے لیے دوہرا تصدیقی نظام اپنانے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ ایپلی کیشنز  ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ان کی تفصیلات چیک کرلی جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version